Daily Taqat

لاہور: گرین ٹاون میں ایک گھرسے 3لاشیں برآمد

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے گرین ٹاو¿ن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک گھر سے 3 لاشیں
برآمد ہوئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، جاں بحق افراد میں ایک ماں اور اس کے 2 بچے شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ دم گھٹنے سے موت واقع ہونے کا لگتا ہے تاہم تاحال تینوں افراد کی موت کے سبب کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اس بارے میں حتمی فیصلہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ماں اور اس کے دونوں بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں جہاں ان کا پوسٹمارٹم کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق لاشوں پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »