Daily Taqat

ملک کی ترقی کےلئے محنت، دیانت اورامانت کو شعار بنانا ہوگا، توصیف شاہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر سید توصیف شاہ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہاہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ، ترقی و خوشحالی کی جانب بڑھ رہے ہیں ،دھرنا اور لاک ڈاو¿ن سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے، ملک کی ترقی کے لئے محنت، دیانت اور امانت کو شعار بنانا ہوگا، ہماری قیادت پر لگائے گئے الزامات کی حقیقت سامنے آرہی ہے ، اور عوام جان چکے ہیں پاکستان کا مستقبل نئی نسل کی جدوجہد سے وابستہ ہے۔ 2018ءکے انتخابات میں عوام کی عدالت میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) سرخرو ہو گی، قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں داخل کردیا ہے،اورپاکستان کی تاریخ کے سب سے شفاف اور تیز رفتار منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں اور موجودہ حکومت نے شفافیت کی تاریخ رقم کرکے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں۔ گذشتہ روز علامہ اقبال ٹاو¿ن اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے پاکستان کی تاریخ میں نئی مثال قائم کی ہے اور ان منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں۔ باشعور عوام نے جھوٹ اور الزامات کی منفی سیاست کرنیوالوں کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ منفی احتجاج، انتشار اور دھرنوں کی سیاست کرنیوالوں کو شکست فاش ہو گی، انتشار اور منفی سیاست کرنیوالوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کی بدولت عوام نے اسے ہر الیکشن میں سرخرو کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »