کویتی خاتون نے انسٹاگرام پر دوسری عورتوں کی تصاویر کو لائیک کرنے پر شوہر سے طلاق لے لی
کویت سٹی: کویتی خاتون نے انسٹاگرام پر دوسری عورتوں کی تصاویر کو لائیک کرنے پر شوہر سے طلاق لے لی ۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق کویتی خاتون نے اس بنیاد پر اپنے شوہر سے خلع لے لی کہ وہ انسٹاگرام پر دوسری عورتوں کی تصاویر کو لائیک کرتا تھا۔کویتی ذرائع کے مطابق خاتون کے وکیل نے بتایا کہ عورت نے وضاحت کی ہے کہ وہ اپنے شوہرسے علیحدگی اختیارکرنا چاہتی ہے کیونکہ وہ انسٹاگرام پر دوسری خواتین کی تصویروں کولائیک کرتا ہے۔وکیل نے مزید وضاحت چاہی تو خاتون نے استدلال کیا کہ اگر آج وہ ان عورتوں کی تصاویر کو لائیک کرتا ہے ،تو کیا معلوم آگے کیا کچھ کرے۔