Daily Taqat

کوہاٹ پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی

پشاور: کوہاٹ پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی ہے۔انڈس ہائی وے پر کاروائی میں مسافر گاڑی سے قبائلی اسلحہ سمگلر کو خود کار ہتھیاروں کی بھاری کھیپ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔پکڑا گیا اسلحہ قبائلی علاقہ درہ آدم خیل سے جنوبی اضلاع کو سمگل کیا جارہا تھا۔ناجائز ہتھیاروں سمیت گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی واضح احکامات کے مطابق ناجائز ہتھیاروں کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کوہاٹ شہر سے متصل قبائلی علاقوں اور دیگر شہروں سے آنیوالی شاہراہوںاور خفیہ راستوں پر چیکنگ کے عمل میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک کاروائی  کے دوران پولیس نے اسلحہ اور جعلی کرنسی بلوچستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر دو بین الصوبائی سمگلروں کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا تھا ۔پولیس کاروائیوں کے اس تسلسل میں اتوار کی صبح کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ایک مرتبہ پھر ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ پکڑی گئی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »