اردن کے شاہ عبداللہ دوئم صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد: اردن کے شاہ عبداللہ دوئم صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ اسلام آباد میں قیام صفحہ
کے دوران شاہ عبداللہ دوئم صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بات چیت کریں گے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ، علاقائی اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دورہ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے بالخصوص دوطرفہ تجارت اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کی نئی راہیں کھولنے کا موقع فراہم کرے گا۔ پاکستان اور اردن کے مابین انتہائی قریبی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک علاقائی و بین الاقوامی معاملات اور امت مسلمہ سے متعلق امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔