خیبرپختونخواحکومت نےان سے کیاکوئی ایک وعدہ بھی پورانہیں کیا، مشال خان کے والدمحمداقبال

لندن: باچا خان یونیورسٹی میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے مشال خان کے والد محمد اقبال نے کہا  ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ان سے کیا کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار مشال خان کے والد محمد اقبال نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لندن یونیورسٹی اسکول میں باچا خان پر لیکچر کے دوران شرکا نے محمد اقبال سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ 13 اپریل 2017ءکو توہین مذہب کے الزام میں فائرنگ اور تشدد سے مشال کی ہلاکت کے بعد اس کیس میں 61 ملزمان نامزدکئے گئے جن میں سے 58 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے تحصیل کونسلر عارف مردانوی سمیت 3ملزمان اب تک روپوش ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.