خواجہ سعد رفیق 25جنوری کوکوہاٹ ایکسپریس کا افتتاح کریں گے

لاہور: وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق 25جنوری کو کوہاٹ ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ پاکستان ریلوے نے کو
ہاٹ۔راولپنڈی سیکشن پر تمام آپریشنل کام مکمل کر لیا ہے اور کوہاٹ کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے کے لیے 25جنوری 2018کو وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کوہاٹ کینٹ ریلوے ا سٹیشن سے نئی کوہاٹ ایکسپریس ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کریں گے اور 26جنوری 2018سے یہ ٹرین اپنا سفر شروع کرے گی۔ کوہاٹ ایکسپریس ٹرین کوہاٹ کینٹ سے راولپنڈی کے درمیان چلائی جا رہی ہے۔ کوہاٹ کینٹ سے یہ ٹرین روزانہ صبح 7بجکر 30منٹ پر روانہ ہو کر براستہ جنڈ،بسال اور فتح جنگ سے ہوتی ہوئی صبح 11بجے راولپنڈی ریلوے ا سٹیشن پہنچا کرے گی اور راولپنڈی سے سہ پہر 3بجکر 30منٹ پر روانہ ہو کر فتح جنگ ،بسال،جنڈ سے ہوتی ہوئی رات 7بجے کوہاٹ کینٹ ریلوے ا سٹیشن پہنچا کرے گی۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر ایک خصوصی رعائتی پیکج کے تحت اس ٹرین کا کرایہ صرف 160روپے رکھا گیا ہے تاکہ کوہاٹ کے شہریوں کو حفاظت، سہولت اور رعائیت کے ساتھ سفر ی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.