Latest news

کشمیری بھائیوں کوباورکروانا چاہتے ہیں کہ وہ جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں : وزیرخارجہ

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کوباورکروانا چاہتے ہیں کہ وہ جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں، کہ دنیا مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وستم پربھارت کوشدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے، جمہوریت کی جھوٹی دعویداربھارتی حکومت کا سفاکانہ چہرہ بے نقاب ہوچکا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو جینیوا سے وا پسی پر ایئر پو رٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وستم پربھارت کوشدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے، جمہوریت کی جھوٹی دعویداربھارتی حکومت کا سفاکانہ چہرہ بے نقاب ہوچکا، کشمیری بھائیوں کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ وہ جدوجہد میں تنہا نہیں، انشااللہ ہرفورم پرکشمیریوں کے حقوق کے لئے آوازبلند کرتے رہیں گے جب کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، آئینی اور سفارتی معاونت جاری رکھے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.