Daily Taqat

عمران خان سے افغان نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی کی ملاقات

اسلام آباد : افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں وائس چیرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر رہنما نعیم الحق بھی موجود تھے ۔ افغان نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان کی شخصیت اور سوچ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار کر سکتی ہے ¾خواہش ہے کہ عمران خان وقت نکالے اور افغانستان کا دورہ کریں۔ افغان نائب وزیر خارجہ نے کہاکہ عمران خان کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کو قریب لانے میں مدد دے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے افغان نائب وزیر خارجہ اور وفد کے اراکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے افغانستان کی ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناو¿ں اور خواہشات کا اظہارکیا گیا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »