Daily Taqat

کراچی میں شدید گرمی، ہفتہ اور اتوارکو ’ہیٹ ویو‘ کا امکان

کراچی:  شہر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کو ہیٹ ویو کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ شدید گرم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور اس دوران  درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں کمزور پڑنا شروع ہو چکی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک گرمی کی شدت بڑھے گی ¾ہفتے کے روز کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا بند ہو جائیں گی ¾ ہفتہ، اتوار شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔دوسری جانب آئندہ 3 روز سکھر، لاڑکانہ اور سبی میں بھی گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »