Latest news

ایف آئی اے کاسابق جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے اہم ملزم ناصر بٹ کے گھر پر چھاپہ

اسلام آباد :  ایف آئی اے نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے اہم ملزم (ن) لیگی ورکر ناصر بٹ کے گھر پر چھاپہ مار کر غیرقانونی اسلحہ، ویڈیو کیسٹس اور دیگر اشیا برآمد کرلیں۔ہفتہ کو احتساب  عدالت کے سابق جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے اہم ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا۔ایف آئی اے نے (ن) لیگی ورکر ناصر بٹ کے گھر پر چھاپہ مارکر گھر سے غیرقانونی اسلحہ، ویڈیو کیسٹس اور دیگر اشیا برآمد کرلیں۔چھاپہ ایف آئی اے انسداددہشتگردی ونگ نے مارا۔چھاپہ سیکٹر جی 13 میں ناصر بٹ کی طرف سے کرائے پر لئے گئے گھر پر ماراگیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.