Latest news

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر

اسلام آباد :  جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائرکر دی گئی، درخواست میں ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی ہے، تفصیلات کے مطا بق جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست اکرام چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے عدلیہ اور اس کی ساکھ سے متعلق معاملے کی تحقیقات کو ایف آئی اے یا کسی اور تفتیشی ادارے پر نہیں چھوڑاجا سکتا۔ویڈیو سے ایک جج نہیں بلکہ پوری عدلیہ پر حرف آیا عدلیہ سے متعلق اس معاملے کی انکوائری عدالتی کمیشن کو ہی کرنی چاہئیے۔

عدالت کو کمیشن قائم کرنے اور معاملے کی تحقیقات کرنے کا اختیار حاصل ہے۔عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور معاملے کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا حکم جاری کرے،سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو کیس کے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ایف آئی اے اس معاملے کی تحققیات کر رہی ہے اور ابھی وہ مرحلہ نہیں آیا کہ عدالت عظمی اس معاملے میں مداخلت کرے کیونکہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو دی جانے والی سزا کے خلاف اپیل ابھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.