شمالی کوریاکےمیزائلوں سےمتعلق جاپان مزیدمعلومات فراہم کرےگا

ٹوکیو : جاپان نے شمالی کوریا کے تمام بیلسٹک میزائل تجربات پر ہوائی جہازوں اور بحری جہازوں کومعلومات فراہم کرنیکا اعلان کر دیا جنکا ہدف جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر تھا۔ جاپان کے ذرائع  کے مطابق یہ اقدامات ماہی گیروں اور ایسے دیگر کی درخواستوں کے جواب میں کیے گئے ہیں جو خطے میں تمام ممکنہ میزائل خطرات سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے پاس جے الرٹ کہلانے والا ایک ہنگامی انتباہ نظام ہے تاکہ شمالی کوریا کی جانب سے ایک ایسا میزائل داغنے کی صورت میں عوام کو خبردار کیا جاسکے جو جاپانی سرزمین یا علاقائی سمندر میں گِرسکتا ہو۔ واضح رہے کہ جاپان نے گزشتہ سال دسمبر میں شمالی کوریا کی جانب سے میزائل داغنے کی صورت میں بحری جہازوں و ہوائی جہازوں کیلئے انتباہ اور معلومات فراہم کرنا ایسے میزائل چھوڑنے کی صورت تک محدود تھا جنکے بارے میں توقع ہو کہ وہ جاپان کے خصوصی اقتصادی زون تک پہنچیں گے۔جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ناکام ہوجانے والے تجربات یا کم فاصلے تک مار کرنے والے ایسے میزائل داغنے سے متعلق معلومات فراہم نہیں کرتے جو بیلسٹک میزائل نہ ہوں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.