ہماراطاہرالقادری کے ساتھ ملنا صرف قاتلوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے, قمرزمان کائرہ

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمارا طاہرالقادری کے ساتھ ملنا صرف قاتلوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے،تاریخ گواہ ہے کہ سیاسی اور جمہوری عمل کی ضامن صرف پیپلزپارٹی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شاہد عباسی اور مریم نواز کے
بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاہرالقادری کے ساتھ ہمارا ملنا صرف قاتلوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کی جستجو اگر غلطی ہے تو بار بار کریں گے۔تاریخ گواہ ہے سیاسی اور جمہوری عمل کی ضامن صرف پیپلزپارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کے ساتھ ہمیں کھڑا کرنے کی پیچھے صرف مریم نواز کے چچا کی سازش ہے، 17جنوری کا جلسہ شہبازشریف کی پولیس گردی کو لگام دینے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصور کے واقعات نے ماڈل ٹاﺅن کے زخم ہرے کر دیئے ہیں اور آج کا جلسہ شریفوں کی خود ساختہ سلطنت گرا دے گا۔آج کا دن شہباز شریف کے لئے امکانات کا دن ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.