ہرطرح کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، میجر جنرل علی حیدر

لاہور:  ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس حیدر نے کہا ہے کہ اے ایس ایف ائیرپورٹس کی حفاظت بہتر ا نداز سے کر رہی ہے،ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق حج ٹرمینل پر بنیادی سکیورٹی کورس کی 47 ویں پاسنگ آﺅٹ پریڈ تقریب ہوئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس حیدر ، کمانڈنٹ اے ایس ایف لاہور بریگیڈئیر طاہر آزاد، سی ایس او ائیرپورٹ لیفٹیننٹ کرنل طارق نواز سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر کورس مکمل کرنے والے 387 کارپورل نے مارچ پاسٹ کیا۔ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کارپورلر کو میڈل جبکہ بہترین کمپنی کو ٹرافی بھی دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی علی عباس حیدر نے کہا کہ اے ایس ایف پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کی حفاظت بہتر ا نداز سے کر رہی ہیں، اے ایس ایف ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔تقریب کے اختتام پر ڈی جی اے ایس ایف کی جانب سے ترقی پانے والے 3 افسران کو بیج بھی لگائے گئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.