Daily Taqat

شب برا¿ت گناہوں سےتوبہ کرنےکی رات ،گناہوں کی معافی مانگنا اللہ کےہاں پسندیدہ دعاﺅں میں سےایک ہے ، طاہرالقادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے” شب برا¿ت“ کے مقدس و بابرکت موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس طرح انسانوں میں سے انبیائے کرام اورمہینوں میں سے رمضان المبارک کوفضیلت عطا کی ہے اسی طرح رب کائنات نے راتوں میں سے شب برا¿ت کو بھی فضیلت بخشی ہے۔ شب کے معنی رات اور برا¿ت کے معنی چھٹکارے کے ہیں،شعبان کی 15 ویں رات (شب برا¿ت)بخشش اور مغفرت کی رات ہے اس رات کی فضیلت و انوارات سے فائدہ اٹھانا چاہیے، فائدہ اٹھانے کا طریقہ یہ ہے کہ صالحین کی زندگیوں سے رہنمائی لی جائے کہ وہ اس رات کیا عمل فرماتے تھے، انہوں نے کہا کہ دعا ایک اہم عبادت ہے اور اس کے علاوہ کوئی شے تقدیر کو نہیں بدل سکتی، شعبان کی 15 ویں رات کو خاص طور پر اللہ کی رحمت بندوں کی دعاﺅں کی منتظر رہتی ہے کہ کب بندہ دعا کرے اور اللہ کی رحمت برس جائے، انہوں نے کہاکہ شب برا¿ت ساری مسلم قوم توبہ، استغفار کرے، گناہوں کی معافی مانگنااللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ دعاﺅں میں سے ایک ہے، جس شخص کو اللہ کے حضور دعا مانگنے کی توفیق نصیب ہو جائے اس پر اللہ کی رحمت اور فضل کے دروازے کھل جاتے ہیں، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر مشکل وقت میں دعاﺅں کی قبولیت چاہتے ہو تو خوشحالی کے وقت بھی اللہ سے دعا مانگتے رہو، صلہ رحمی ، رزق حلال، رشتوں کا احترام، دعاﺅں کی قبولیت کاذریعہ ہیں، دل کو محبت الٰہی اور محبت رسول ﷺ سے معمور کرنے کی جدوجہد ہر مسلمان کی اولین ترجیح ہونا چاہیے، محبت کے راستے پر چلنے کی ابتدا ہمیشہ توبہ سے ہوتی ہے، آج کی رات پچھلے گناہوں کا اعتراف کر کے گریہ و زاری، ندامت و شرمندگی سے اللہ سے معافی مانگنا اور گناہوں سے ہمیشہ کیلئے ”برا¿ت“ کرنا توبہ ہے۔ اللہ کے ہاں مسلمانوں کا اعتراف گناہ ہی توبہ کہلاتا ہے۔ رات کی تاریکی میں مصلے سے دوستی لگا کر اللہ سے معافی مانگنا برے اعمال سے چھٹکارے کی واحد سبیل ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »