پارلیمنٹ پرلعنت بھیجناعمران خان کی غیرجمہوری سوچ کی علامت ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اور ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے ¾جمہوری عمل کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی ¾بھارت کشمیر کے مسئلہ سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا ۔ جمعہ کو ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی استعفوں کے ذریعہ مصنوعی بحران پیدا کر کے انتخابات سے فرار حاصل کرنا چاہتی ہے – وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے – وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوری عمل کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی – وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی کیفیت اس طالبعلم جیسی ہے جس کے تیاری نہ ہونے پر امتحان سے پہلے ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں -وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن انتخابات کے لئے تیار ہے – احسن اقبال نے کہا کہ معیشت کی بحالی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ بڑی کامیابیاں ہیں- وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے لائین آف کنٹرول کی خلاف ورزی اس کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے – بھارت کشمیر کے مسئلہ سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا –

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.