Daily Taqat

زیادہ تعداد میں فلمیں بننا خوش آئند ،معیار کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے ‘ جاوید شیخ

لاہور:  سینئر اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ زیادہ تعداد میں فلمیں بننا خوش آئند ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں معیار کو مزید بہتر کرنے کی طرف توجہ دینا ہو گی ،فلم انڈسٹری کے تمام شعبوں میں نئے آنے والوں کے کام کو سراہنا ہوگا اور انشا اللہ یہی آگے چل کر انڈسٹری کی بنیاد بنیں گے ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آنے والے نئے ڈائریکٹر زاپنی طرف سے اچھی کاوشیں کر رہے ہیںجو کامیاب بھی ہو رہی ہیں ۔نئے آنے والوں کو اپنے کام میں پختگی لانے کے لئے سینئر ز سے سیکھنا ہوگا جس کیلئے وقت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی ،میوزک اوراداکاروں کی پرفارمنس اہمیت کی حامل ہوتی ہے لیکن سب سے بنیادی کام کپتان کا ہوتا ہے جو تجربہ کار ہدایتکار ہی سر انجام دے سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے بلا تعطل فلمیں بننی چاہئیں اور اس کے ساتھ ساتھ معیار پر بھی بھرپور توجہ دینا ہو گی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »