Daily Taqat

اسرائیلی فوج کی دھاتی گولیوں کی بوچھاڑسے5فلسطینی زخمی ہسپتال منتقل

جنین: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی جاری ہے۔ گذشتہ روزشمالی شہرجنین میں قابض فوج نے پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر ربڑی کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہرجنین کے برقین قصبے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی دکانوں پرچھاپے اور دکانوں پر لگے خفیہ کیمرے اور ان میں کی گئی ریکارڈنگ ضبط کر لی۔اس موقع پرفلسطینی شہریوں نے احتجاج کیا تو قابض فوج نے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »