اسرائیلی جرائم کی روک تھام کیلئے عالمی عدالت کردار ادا کرے، فلسطینی وزیرخارجہ

مقبوضہ بیت المقدس:  فلسطینی وزیر خارجہ ریاض الملکی نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ پر زور دیا ہے کہ وہ مبینہ اسرائیلی مظالم کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع  کے مطابق الملکی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس عدالت کی چیف پراسیکیوٹر کو اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کو فوری طور پر رکوانا چاہیے۔ فلسطینی وزیر نے سولہ سالہ احد تمیمی کی گرفتاری اور اسے حراست میں رکھے جانے کے عمل کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اس فلسطینی لڑکی کی ایک ویڈیو دسمبر میں منظر عام پر آئی تھی، جس میں اسے ایک اسرائیلی فوجی پر ہاتھ اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.