Daily Taqat

اسلام آباد ہائی کورٹ کاحج کرپشن کیس کےدوران منجمد کیےگئےحامد سعیدکاظمی کےاکاﺅنٹس بحال کرنےکاحکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس کے دوران منجمد کیے گئے حامد سعید کاظمی کے اکاﺅنٹس بحال کرنے کا حکم
دے دیا۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے حامد سعید کاظمی کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایاکہ حج کرپشن کیس میں بریت کے باوجود منجمد بینک اکاﺅنٹس بحال نہیں کیے جا رہے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی کے اکاﺅنٹس کی بحالی کا حکم دے دیا۔حامد سعید کاظمی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے اپنے فیصلے میں اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »