عراقی وزیراعظم نے انتخابات کےالتوا کومسترد کردیا

بغداد: عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے انتخابات کے ملتوی ہونے کے خیال کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ انتخابات اسی سال 12مئی کو ہی ہونگے۔اس سے پہلے عراقی انتخابی کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر مالی رقوم نہ پہنچیں تو وہ انتخابات کے اپنے وقت پر انعقاد سے معذرت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، لیکن العبادی نے اس امر کو مسترد کر دیا کہ وہ مسلح عناصر کو انتخابات میں داخل کرنے کیلئے کسی بھی فریق کیساتھ کوئی بات چیت کرینگے۔

انہوں نے عراقی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے انتخابی کارڈ حاصل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی ہیرا پھیری کو روکا جاسکے۔ العبادی کے مطابق انتخابی کمیشن اور اس کے اہلکاروں کی خود مختاری کو یقینی بنانا ریاست کا فرض ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.