ایران کاچین کی جانب سے ایرانی جہازرانوں کی تلاش اظہارتشکر

تہران:  ایران نے چین کی جانب سے ایرانی جہازرانوں کی تلاش کی کوششوں کو سراہا تے ہوئے کہا ہے کہ چینی کارکنوں نے جہازرانوں کی تلاش کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے اور آگ پر بھی قابو پایا ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ایران کے وزیر محنت و سماجی بہبود علی رابیائی نے ایران میں چینی سفیر پانگ سین کے نام ایک خط میں چین کی جانب سے ایرانی جہازرانوں کی تلاش کی کوششوں کو سراہا ہے۔ایرانی وزیر نے خط میں کہا کہ چین نے ایرانی جہازرانوں کی تلاش کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے اور حادثے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر بھی قابو پایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی صدر اور اس واقعے کے حوالے سے ایرانی تحقیقاتی کمیٹی کے صدر کے نمائندے کی حیثیت سے میں ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے چینی حکومت اور چینی عوام کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں بالخصوص ان چینی کارکنوں کا جنہوں نے اپنے جان خطرے میں ڈالتے ہوئے ایرانی جہازرانوں کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ایرانی وزیر کی جانب سے حادثے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.