سعودی عرب میں نجی فرموں کو 60 اسکول تعمیرکرنے اورچلانے کی دعوت

ریاض: سعودی عرب کی وزارت ِتعلیم نے اصلاحات کے عمل کے تحت نجی کمپنیوں کو60 اسکولوں کی تعمیر ، انھیں چلانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کی دعوت دی ہے۔اس سلسلے میں وزارت نے بدھ کو ٹینڈر جاری کردیا ۔ سعودی حکومت کی ملکیتی تطویر بلڈنگز کارپوریشن ( ٹی بی سی ) نے کہا کہ کامیاب بولی دہندہ کو مکہ اور جدہ میں60 اسکولوں کی عمارتوں کے ڈیزائن ، تعمیر اور ان کی دیکھ بھال کا طویل المیعاد ٹھیکا دیا جائے گا۔ان اسکولوں میں کنڈر گارٹن سے ثانوی سطح تک تعلیم دی جائے گی۔یہ ٹینڈر سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری کے ضمن میں پہلا ہوگا ۔اس کے تحت ایک پرائیویٹ فرم یا کنسورشیم کو اسکولوں کی تعمیر اور پھر انھیں چلانے کے لیے ایک مخصوص عرصے تک رقوم حکومت دے گی ۔اس کے بعد ان تعلیمی اداروں کی ملکیت ریاست کو منتقل ہوجائے گی۔ممکنہ بولی دہندگان7 فروری تک اپنی دلچسپی کا اظہار کرسکتے ہیں۔ٹی بی سی کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں جلد دارالحکومت الریاض میں پراپرٹی ڈویلپرز ، سرمایہ کاروں ، مالیاتی اداروں اور قانونی وفنی پیشہ ور افراد کی ایک کانفرنس بلائے گی۔ سعودی حکام کا کہناتھا کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خاص طور پر صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کام کے لیے کمپنیوں کی ملکیت کے سو فی صد حقوق دیں گے اور وزارتیں خدمات مہیا کرنے کے بجائے صرف ریگو لیٹر کا کردار ادا کریں گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.