انٹرپول نے سابق عراقی وزیر بغداد حکومت کے حوالے کردیا

بغداد :  بین الاقوامی پولیس انٹرپول نے بدعنوانی کے مقدمے میں مطلوب سابق عراقی وزیر عبدالفلاح السوڈانی کو بغداد حکومت کے حوالے کر دیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی پولیس انٹرپول نے بدعنوانی کے مقدمے میں مطلوب سابق عراقی وزیر عبدالفلاح السوڈانی کو بیروت میں حراست میں لیا گیا تھا۔ سابق وزیرتجارت کو ایک عدالت کی جانب سے ان کی غیرحاضری میں بدعنوانی کے الزامات میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ عراقی حکومت کی درخواست پر انٹرپول نے اس طرح کسی شخص کو بغداد کے حوالے کیا ہے۔ السوڈانی 2006 ءسے 2009 ءتک عراقی وزیرتجارت تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.