Latest news

لاکھ کشمیریوں کو محصور کرنے کے حوالے سے عالمی برادری کو کر دار ادا کرنا ہو گا : وزیرخارجہ

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور 80لاکھ کشمیریوں کو محصور کرنے کے حوالے سے عالمی برادری کو کرفیو کے خاتمے کےلئے کر دار ادا کرنا ہو گا، دورہ پاکستان کی آمد میں برطانوی شاہی جوڑے کےلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے اور شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان سے تعلقات کو فروغ ملے گا۔جمعرات کو برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گفتگو ہوئی یہاں تک کہ برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور 80لاکھ کشمیری محصور ہیں،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی جبر سے نجات دلانے کےلئے کردار ادا کرے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کےلئے کردار ادا کرنا ہو گا، دونوں رہنماﺅں کے درمیان خطے میں امن کےلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانیوں کے دلوں میں برطانوی شاہی خانوادے کی بہت تکریم ہے، برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں، یہاں تک کہ شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر خصوصی انتظامات کئے جائیں گے اور شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.