Daily Taqat

انٹرمیڈیٹ (پارٹ II-) سالانہ امتحانات کاآغازآج سےہوگا، دفعہ 144نافذ

لاہور (سٹی رپورٹر)اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ (پارٹ II-) سالانہ امتحانات 2018کا آغاز آج (ہفتہ) پانچ مئی سے ہوگا،امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 71ہزار سے زائد طالب علم حصہ لیں گے جن کے لیے561امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔لاہور بورڈ کے چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے بتایا کہ پہلے روز نفسیات ، ہوم اکنامکس و دیگر مضامین کے پیپرز ہوں گے ۔ امتحانات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل ہیں، امتحانی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے امتحانی عملے کی تربیتی ورکشاپس منعقد کروائی گئیں ہیں۔ اسی طرح امتحانی عملے کی تعیناتی میرٹ پر کی گئی ہے تاکہ امتحانی عمل شفاف اور منظم اندازسے مکمل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز ذرائع کے استعمال کے مکمل انسداد کے لیے محنتی اور فرض شناس عملے پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ دفعہ 144کے نفاذ کی وجہ سے امتحانی مراکز پر غیر متعلقہ اشخاص قانون کی گرفت میں ہوں گے۔لاہور بورڈ کے چیئر مین نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز پر سکیورٹی کا منظم بندو بست کیا گیا ہے۔ ان امتحانات کے دوران برقی رو کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے لیسکوکو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ طالبعلموں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ انہوں نے مزید کہا طالب علموں کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »