Daily Taqat

وزیراعظم کی سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکام کو رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی کو ملک میں بجلی کےجاری منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا جارہا ہے جب کہ اس دوران رمضان المبارک میں بجلی کی دستیابی سے متعلق بریفنگ بھی دی جارہی ہے۔ذرائع کا یواین پی سے کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق بھی رپورٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے جب کہ اس دوران کے الیکٹرک کی نجکاری سے متعلق امور بھی زیر غورآئیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکام کو سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »