Daily Taqat

مشاہد حسین ایوان بالا کی رکنیت سے مستعفی، استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا

اسلام آباد: سینیٹر مشاہد حسین سید نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ  دیدیا۔ مشاہد حسین سید نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو بھجوا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ق) چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے والے سینیٹر مشاہد حسین سید نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے، اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو بھجوا دیا ہے۔چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کراچی سے واپسی پر مشاہد حسین سید کا استعفیٰ منظور کریں گئے۔واضح رہے کہ سینیٹر مشاہد حسین سید مسلم لیگ (ق)کی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »