Latest news

وفاقی وزیر فواد چودھری کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد :  وفاقی وزیر فواد چوہدری کی بطور ممبر قومی اسمبلی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چودھری نے اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن کو درست معلومات نہیں دی گئی، آرٹیکل 62،63 پر پورا نہ اترنے پر نا اہل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چودھری فواد حسین کی بطور ممبر قومی اسمبلی نا اہلی کیلئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔

درخواست سمیع اللہ ابراہیم نے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ذریعے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چودھری نے اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دی گئیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری نے زمین کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی۔رکن اسمبلی آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے جس پر انہیں 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فواد چودھری نے بطور ممبر اسمبلی جو مراعات لیں واپس لی جائیں اور ان کےخلاف کریمنل مقدمہ درج کیا جائے۔درخواست میں فوادچوہدری،الیکشن کمیشن، ایف آئی اے و دیگر فریق بنایاگیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.