بھارت پرایٹمی ہتھیاربنانیکا جنون سوار،عالمی بیلسٹک میزائل اگنی فائیوکا تجربہ کرڈالا

نئی دہلی: چین سے خوفزدہ بھارت پرایٹمی ہتھیار بنانے کا ” جنون“ سوار ہوگیا،بھارت نے پانچ ہزارکلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بین الاقوامی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا تجربہ کرڈالا۔ رپورٹس کے مطابق17میٹر لمبے اور50ٹن وزنی تین مراحل پر مشتمل میزائل اگنی فائیو کو جمعرات کی صبح ریاست اڑیسہ کے ساحل سے فائر کیا گیا۔ میزائل کو فوج کے حوالے کرنے کے لئے اس کے چند مزید تجربات کئے جائیں گے۔اس میزائل سے چین کے اکثر شمالی حصوں میں اہداف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ بھارتی ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ تجربے سے متعین اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں جو اس میزائل کو سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے حوالے کرنے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔اگنی فائیو کا آخری تجربہ26دسمبر2016 کو کیا گیا تھا۔اس میزائل کو فوج کے حوالے کرنے کے بعد بھارت پانچ سے ساڑے پانچ ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے میزائل رکھنے والے چند ممالک میں شامل ہو جائے گا۔اتنے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اس وقت صرف امریکا، روس، چین، فرانس اور برطانیہ کے پاس ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.