Daily Taqat

بھارتی سیاست دان کے فراڈیئے بیٹے پر امارت میں سفری پابندی عائد

دبئی: متحدہ عرب امارات کی عدالت نے بھارت کی ریاست کیرالا میں کمیونسٹ پارٹی ، ایم کے سیکریٹری کڈیاری بالا کرشنن کے بیٹے پر فراڈ کے مقدمے میں ماخوذ ہونے کے الزام میں سفری پابندی عائد کردی ۔غیرملکی ذرائع کے مطابق استغاثہ نے کہاکہ بنوئے کڈیاری کیخلاف دبئی کی ایک فرم جاس ٹورازم اینڈ ٹریول کمپنی نے چیک فراڈ کے الزام میں درخواست دائر کی تھی۔اس نے اس کمپنی کو 19 لاکھ ڈالرز (70 لاکھ درہم ) کا چیک دیا تھا اور وہ کیش نہیں ہوا تھا۔دبئی پولیس نے اس امر کی تصدیق کی کہ عدالت نے بنوئے کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد سفری پابندی عاید کردی ہے۔ تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ اگر و ہ اپنے ذمے کمپنی کی واجب الادا رقم ادا کر دیتا ہے تو اس کے خلاف عاید پابندی ختم کردی جائے گی۔ بنوئے اس کیس کو طے کرنے کے لیے گذشتہ ہفتے دبئی پہنچا تھا اور اس کو 25 جنوری کو امارات کے شعبہ تفتیش جرائم کی جانب سے ایک کلیئرینس سرٹیفکیٹ موصول ہوا تھا۔بنوئے کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ اب اس معاملے کے تصفیے تک دبئی ہی میں مقیم رہے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »