Daily Taqat

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھ رہے ہیں، میاں اقبال عزیز

کامونکے : سارے کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھ رہے ہیں بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کے نت نئے طریقے آزما رہی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کشمیریوں کا وکیل کمزور ہوچکا ہے۔ پاکستانی حکمران اپنی انا اور بقا کی جنگ لڑ نے میں مگن ہیں۔ ہمارے حکمران سال میں صرف ایک دن ہی کشمیریوں کیلئے بات کرنے کو تیار دکھائی دیتے ہیں ۔ لیکن پاکستانی قوم کی ہمدردیاں اور دعائیں مظلوم کشمیریوں کیساتھ ہیں ۔ آج ساری دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے طاقت کے زور سے کشمیر پہ غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے ۔کشمیری قوم بھارتی افواج کے ساتھ مسلسل حالت ِ جنگ میں ہے ان خیالات کا اظہار کامونکے کی سیاسی سماجی شخصیات میاں اقبال عزیز اورسعید اختر ڈارنے اپنے ایک بیان میں کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »