Daily Taqat

ورلڈ پاسبان ختم نبوت آزاد کشمیر کا مظاہرہ ،بھارتی پرچم نظرآتش

لاہور :  ورلڈ پاسبان ختم نبوت لاہور اور آزاد کشمیر کے کارکنوں نے 27اکتوبر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ کے 71سال کیخلاف دنیا بھرمیں کشمیریوں کی طرف سے منائے جانے والے یوم سیاہ کے موقع پر لوہاری گیٹ کے باہر قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی پرچم نظرآتش کیا مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے ومظالم اور کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور دنیا سے بھارت کو عالمی دہشتگرد قراردلوانے کا مطالبہ کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان،مولانا حنیف حقانی،محمد فیصل اعوان،سید انشاءاللہ شاہ کاشمیری،حافظ شعیب الرحمن،یسطور علی گجر اور حافظ یعقوب شاہ نے کشمیر پر بھارتی مظالم پرعالمی اداروں اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی پر سخت احتجاج کیا ۔علامہ ممتاز اعوان نے کہاکہ کشمیر پر بھارت کے انسانیت سوز مظالم کے باوجود مجاہدین کشمیر اپنی جدوجہد آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اور انشاءاللہ اب وہ دن زیادہ دور نہیں جب ہزاروں شہدا ءکے خون سے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا اور بھارت سوویت یونین روس کی طرح ٹکڑے ٹکڑے تباہ و برباد ہوگااور اس دن کو طلوع ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔نیز مقبوضہ کشمیرپر بھارتی قبضہ کیخلاف دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا گیا وادئی کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری تنظیموں کی طرف سے بھارت کیخلاف احتجاجی جلوس نکالے اورمظاہرے کئے گئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »