بھارتی ائیرلائن نے مقامی پروازوں میں خواتین کیلئے سیٹیں ریزرو کردیں

نئی دہلی: بھارتی قومی ایئر لائن ائیرانڈیا نے 2018 سے سبھی مقامی پروازوں میں خواتین کیلئے سیٹوں کی ایک مکمل لائن ریزرو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح کی خدمات نمبر
فراہم کرنے والی یہ ملک کی پہلی ایئر لائنز کمپنی بن گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بد ھ کو کمپنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ان خواتین کا احترام ہے جو ہمیں اس دنیا میں لائیں۔ خواتین کا ہم تہ دل سے احترام کرتے ہیں۔ایئر انڈیا اکانومی کلاس میں تمام خواتین کیلئے بغیر کسی اضافی فیس کے ایک پوری لائن ریزرو کررہا ہے ان خواتین کیلئے جو اکیلے یا اپنے بچوں کے ہمراہ سفر کررہی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.