Latest news

کشمیر پر بھارتی جارحیت کسی طور برداشت نہیں کرینگے، اسحاق گجر

گوجرانوالہ: کشمیر پر بھارتی جارحیت کسی طور پر بھی برداشت نہیں کریں گے، سفید جھنڈا ریلی کا مقصد اقوام عالم کو یہ بتانا ہے کہ ہم پاکستانی قوم پرامن اور صلح جو ہیں مگر اسکے باوجوداگرانڈیا اپنی غنڈہ گردی سے باز نہ آیاتو ہم صلح جو قوم اپنے سروں پر کفن باندھ کرپاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے،ان خیالات کااظہاراپنا فاﺅنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو وٹکٹ ہولڈر این اے81 چوہدری اسحاق گجرنے سفیدجھنڈا یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ریلی میں سینکڑوں افراد نے گاڑیوں موٹرسائیکلوں پر سفید جھنڈتے اٹھا رکھے تھے ریلی کی قیادت چوہدری محمد اسحاق نے کرتے ہوئے مختلف مقامات پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے نہایت مشکور ہیںجنہوں نے ساری دنیا کے سامنے امت مسلمہ کشمیر پاکستا ن اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے علاوہ مودی کا بھانک چہرہ بے نقاب کیا اوروزیر اعظم عمران خان کے سلامتی کونسل میںدلیرانہ موقف کو ہم سلام پیش کرتے ہیں جبکہ ہم اپنی افواج پاکستان کویقین دلاتے ہیں کہ ہم آپکے ساتھ ساتھ شانہ بشانہ ہیں وقت آیا تو ہم سروں پر کفن باندھ کرجہاد کیلئے تیار ہیں۔

مزید انہوںنے کہاکہ مولانافضل ارحمان نے ہمیشہ مذہب اور کشمیر کو بزنس سمجھا ہے پاکستان جب کہ اس وقت نازک حالات دوچار ہے اور مولانادھرنا دھرنا کھیل کراپنی سیاست چمکا رہے ہیںانشاءاللہ ہم سفید جھنڈاریلی کو22اکتوبر کو بنی گالا وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ پر لے جائیں گےا اور وہاں پر بھی کشمیری عوام پاک فوج وزیر اعظم سے یکجہتی کا عملی طور پر اظہار کریں گے مزید انہوںنے کہاکہ سفید جھنڈا امن ریلی کا سلسلہ جار ی رہیگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.