بھارت :زیرزمین دھماکے سے تیل کی چوری پکڑی گئی ،سرغنہ گرفتار، 3ملزمان فرار

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے دوارکا علاقے میں انڈین آئل کارپوریشن کی زیر زمین پائپ لائن میں زوردار دھماکے سے تیل کی چوری پکڑی گئی،بھارتی ٹی وی کے مطابق دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے 150 فٹ لمبی سرنگ دریافت کی ہے جس نے سیکیورٹی ایجنسیوں اور دہلی پولیس میں ہلچل مچا دی ہے۔  شاطر بدمعاشوں نے لمبی سرنگ کھود کر پائپ لائن میں والوو فٹ کرکے پٹرول چوری کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا تھا لیکن گیس کے دباو¿ کی وجہ سے اچانک ہی وہاں دھماکہ ہوگیا جس کی آواز کافی دور تک سنائی دی گئی اور آس پاس کے مکانات بھی لرز گئے۔ دھماکہ کی آواز سے پولیس فورس، بی ایس ایف کا دستہ، تفتیشی کتے اور کمانڈوز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جہاں سے اس چوری کے سرغنہ محمد تنویر کو گرفتار کرلیا گیا جو دہلی کے دریا گنج علاقے میں مقیم ہے۔ دراصل تنویر نے کباڑیا کے کام کیلئے دوارکا میں 300 گز کا پلاٹ کرائے پر لیا تھا جس کے بارے میں وہ جانتا تھا کہ10 میٹر کے فاصلے پر تیل کی لائن جارہی ہے۔ اس پلاٹ میں ایک کمرہ بنا ہوا تھا جہاں پر اس نے کباڑ کا گودام بنا لیا اور وہاں سے ہی اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ سرنگ کھود کر پائپ لائن میں سوراخ کرکے تیل کی چوری شروع کردی۔ موقعہ واردات سے اس کے 3 ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے اور تنویر سے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.