Latest news

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، حاجی محمد اکرم آرائیں

سوہدرہ : غاصب بھارت نے آرٹیکل 370ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو ختم کرنے سے اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ بھارت اوچھے ہتھکندوں پر اتر آیا ہے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے پرتلا ہو اہے۔بھارتی جارحیت اور اس کے عزائم اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ وہ کشمیر میں ظلم کو جائز سمجھتا ہے نہتے کشمیریوں پر کلسٹر بموں کا ستعمال کر کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے بھارت کے یہ ناپاک عزائم جنگ کو دعوت دینے کے مترادف ہیں۔

جس سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی راہنما حاجی محمد اکرم آرائیں نے صحافیوں سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدبھارت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کر کے وہاں ہندو بستیاں بنانا چاہتا ہے اور وہاں پر کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔ ان کی یہ کوشش ہر صورت ناکام بنا دی جائےگی۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی سے کام لیا ہمیشہ دھونس دھاندلی کا راستہ اختیار کیاجس سے خطے میں امن تباہ ہوا ۔پوری قوم حکومت اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور اگر بھارت نے جارحیت کرنے کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا۔اور ان کے حقوق کے لئے پوری قوت سے آواز بلند کی جائے گی۔( فوٹو ہمراہ ہے)


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.