Latest news

تاجر برادری کے انکم و ٹیکس سے متعلق مقدمات نہیں سنیں گے : نیب

اسلام آباد :  قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بزنس کمیونٹی کی ملک کی ترقی و خوشحالی کےلئے خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی کےلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، نیب انسان دوست

اور بزنس فرینڈلی ادارہ ہے جو بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتا ہے،نیب اب سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے مقدمات جو بزنس کمیونٹی سے متعلق ہیں شروع نہیں کرے گا او جو مقدمات پہلے سے موجود ہیں ان کو قانون کے مطابق ایف بی آر کو واپس بھجوانے کا حکم دےدیا۔جمعہ کو چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے وفاقی ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کے صدر انجینئر داور خان اچکزئی کی سربراہی میں بزنس کمیونٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے نیب ہیڈکوارٹرز اسلا آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب بزنس کمیونٹی کی ملک کی ترقی و خوشحالی کےلئے خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی کےلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، نیب انسان دوست اور بزنس فرینڈلی ادارہ ہے جو بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتا ہے،نیب اب سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے مقدمات جو بزنس کمیونٹی سے متعلق ہیں شروع نہیں کرے گا او جو مقدمات پہلے سے موجود ہیں ان کو قانون کے مطابق ایف بی آر کو واپس بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔

ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے فلور ملز مالکان کو نیب ملتان کی طرف سے جو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ان کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا،چیئرمین نیب فلور ملز کے نوٹسز کا ذاتی طور پر جائزہ لیں گے۔وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کے وفد جس کی سربراہی انجینئر داور خان اچکزئی کی سربراہی میں چیئرمین نیب کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کےلئے ذاتی کاوشوں کو سراہا اور نیب پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.