زینب قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم عمران کو 14روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

لاہور :  زینب قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم عمران کو 14روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بچوں کو کھانے پینے کی چیزیں دیکر ورغلاتا تھا، ملزم کا یوں گرافک ٹیسٹ مثبت آتا ہے، 10جنوری کو ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔ بدھ کو زینب قتل کیس کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت ہوئی ، عدالت نے ملزم عمران کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، سماعت کے دوران احاطہ عدالت کی سیکورٹی انتہائی سخت تھی۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے بچوں کو کھانے پینے کی چیزیں دے کر ورغلایا تھا۔ ملزم کا یوں گرافک ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 20جنوری کو ملزم کے ڈی این اے کی تصدیق ہوئی تھی۔ پولیس نے عدالت سے ملزم کا 15روزہ ریمانڈ مانگا تھا۔عدالت نے سماعت کے بعد ملزم کو 14روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تاکہ ملزم سے مزید تفشیش کی جائے۔ کیس کی مزید سماعت 8فروری تک ملتوی کردی گئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.