Daily Taqat

عام انتخابات میں ن لیگ خیبرپختونخوامیں اکثریت حاصل کریگی، امیرمقام

پشاور: وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ انشاءاللہ اس مرتبہ 2018کے عام انتخابات میںپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوامیں پنجاب سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کریگی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سوات کے دورافتادہ علاقے گٹ ،ملم جبہ میںبجلی فراہمی منصوبے کے بعدوہاںکے مقامی افرادسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ آج دلی خوشی ہوئی کہ 9ہزارفٹ کی بلندی پرگٹ ،ملم جبہ کے مقام پربجلی سے محروم لوگوںکوبجلی مہیاکی جارہی ہے،یہ ہمارا نصب العین اورمیری شدیدخواہش ہے کہ ہرگھرمیں بجلی ہو،ہردورافتادہ علاقے کے سڑک ہو اورہرعلاقے میںسکول اورہسپتال کی سہولت موجودہو۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میںترقی لانے والوںاورترقی کی راہ میںرکاوٹیںڈالنے والوںکے درمیان مقابلہ ہوگا،خیبرپختونخواکے عوام نے تبدیلی کاساتھ دیامگرصوبائی حکومت انکے توقعات پرپورانہیںاترسکی اب انشاءاللہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کاساتھ دیکرحقیقی ترقی والوںکے صف میںکھڑے ہوںگے۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی تبدیلی کے آثارخیبر پختونخواہمیںنظرنہی ںآرہے ،پورے پاکستان کے عوام سے اپیل کرتاہوںکہ آکرخیبر پختونخوامیںتبدیلی کانظارہ کرلیں،پشاورکوکھنڈرات میںتبدیل کردیاہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »