Daily Taqat

زندہ دلان کے شہر لاہور میں تین روزہ صوفی میوزک فیسٹیول کا پوری آب و تاب کے ساتھ آغاز

لاہور: دل میں اتر جانے والی شاعری اور سماعتوں میں رس گھولتی خوبصورت آوازیں پر مبنی زندہ دلان کے شہر لاہور میں تین روزہ صوفی میوزک فیسٹیول کا پوری آب و تاب کے ساتھ آغاز تفصیلات کے مطابق الحمرا کلچرل کمپلیکس میں تین روزہ مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول کا آغاز ہوگیاہے فیسٹیول کے پہلے روز صوفی فیسٹیول میں استاد راحت فتح علیخان نے اپنی آواز کا جادو جگایا تو شرکا بھی بے ساختہ جھوم اٹھے فیسٹیول میں لوک گلوکار عارف لوہار نے جگنی سنا کر سماں باندھ دیا۔ دلوں کے تار چھیڑتی صوفی موسیقی پر شیما کرمانی کی رقص پرفارمنس نے محفل پرایسا سحر طاری کیا کہ خوبصورت شام موسیقی کے رنگوں میں ڈوب گئی صوفی فیسٹیول میں مولانا رومی کا کلام بھی پیش کیا گیا۔ پپو سائیں نے ڈھول پرفارمنس دیکر حاضرین پر وجد کی کیفیت طاری کر دی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »