Daily Taqat

ایک موہنجودڑوسندھ میں دوسراتحریک انصاف نےپشاورسےبناڈالا، انجینئرامیرمقام

پشاور: وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ایک موہنجودڑوسندھ میں دوسراتحریک انصاف نے پشاورسے بناڈالاجسے تبدیلی والے تبدیلی قراردے رہے ہیں،جومنصوبہ لاہورمیں30ارب روپے کی لاگت سے جلدی پائیہ تکمیل تک پہنچ گیاتحریک انصاف کی حکومت وہ منصوبہ70ارب روپے کی لاگت سے تاحال مکمل نہ کرسکی، حکومتیںاورقیادت ملک وصوبوںکوآگے لیکرجاتی ہے تحریک انصاف کی حکومت میںخیبرپختونخواپیچھے رہ گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ وکٹیں گرانے والے نام نہاد لیڈروںکے پچ کا2018کے عام انتخابات میںمکمل صفایاکریںگے،خیبرپختونخوامیںہرطالع آزمانے قسمت آزمائی کی اورصرف اپنے ہی مستقبل کاسوچھامگرعوام کوطاق نسیاںمیںرکھاہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے خیبرپختونخواسے تبدیلی کے نام پربھاری مینڈیٹ لیکرصوبے کے عوام کووزیراعلیٰ پرویزخٹک کی شکل میںتبدیلی دی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے بونیرمیںقائدمحمدنوازشریف اور مریم نوازکیلئے منعقدہ ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی،سینیٹرپرویز رشید سمیت دیگرقائدین بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ مینڈیٹ لینے والوںنے عوام کے مسائل کے حل پرکوئی ترجیح نہیںدی مگرجب بھی اقتدارکاموقع ملا تو بجلی،سوئی گیس ،صحت مراکزسمیت دیگربنیادی سہولیات فلک بوس پہاڑوںمیںگھرگھرتک پہنچاکررہوںگا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان غیرسنجیدہ اورقول وفعل میںتضادرکھنے والاسیاستدان ہے،قرضے نہ لینے کاعہدکیاتھامگرجوقرضے تحریک انصاف کی حکومت نے لئے ہیںوہ ماضی کی حکومتوںمیںکسی نے بھی نہیںلئے،پرویزخٹک نے صوبے کے بچے بچے کوقرضے کی دلدل میںپھنسادیاہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »