Daily Taqat

2013 میں خلائی مخلوق نے آر اوز کی شکل میں الیکشن کروائے، خورشید شاہ

اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خود ہی عندیہ دے رہا ہے کہ کوئی آزاد گروپ آئےگا ¾ دو ہزار تیرہ میں خلائی مخلوق نے آر اوز کی شکل میں الیکشن کروائے ¾لیکشن میں دھاندلی ملک اور اداروں کے لیئے ٹھیک نہیں ہو گی ¾ پرویز مشرف نے انٹرویو میں کہا عمران خان نے سو سیٹیں مانگیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ بھائی مانگنا ہے تو عوام سے مانگو۔ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے عمران نے آزاد گروپ کو وزارتیں دینے سے ملک کمزور ہونے کی بات بے دھیانی میں کر دی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران بادشاہ آدمی ہے خود اپنا راز بتا گیا ¾ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران پورس کے ہاتھی کی طرح خود کو لتاڑ گیا ¾عمران خود ہی عندیہ دے رہا ہے کہ کوئی آزاد گروپ آئے گا۔ خورشید شاہ نے کہاکہ وہ خود اشارہ دے گیا آزاد گروپ کی مدد سے حکومت بنائے گا ¾اسی لیئے کہتے ہیں بیووقوف دوست سے دانا دشمن بہتر ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے بقول دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن خلائی مخلوق کروا رہی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ دو ہزار تیرہ میں خلائی مخلوق نے آر اوز کی شکل میں الیکشن کروائے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ملک اور اداروں کےلئے ٹھیک نہیں ہو گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ دھاندلی سے ملک کو بہت نقصان پہنچے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ دھاندلی کر کے کسی کو جتوا دے تو بہت خطرناک ہو گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف نے انٹرویو میں کہا عمران خان نے سو سیٹیں مانگیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ بھائی مانگنا ہے تو عوام سے مانگو۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »