Daily Taqat

زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو فرد جرم کیلئے کل طلب کر لیاگیا

لاہور : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو فرد جرم کیلئے کل ( اتوار ) 12 فروری کو طلب کر لیا۔انسداد
دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے کوٹ لکھپت جیل میں زینب قتل کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزم کو طلب کر کے مقدمے کی نقل فراہم کی اور سماعت بارہ فروری تک ملتوی کرتے ہوے استغاثے کے گواہوں کو آئندہ طلب کرلیا۔ ملزم عمران کی طرف سے ایڈووکیٹ مہرشکیل ملتانی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت شروع ہونے سے پہلے ملزم عمران نے اپنے وکیل سے ملاقات بھی کی۔ عدالت نے سماعت کے بعد ملزم کو نقل بھی فراہم کردی ہے۔عدالت میں سرکاری طور پر ڈپٹی پراسیکیوٹر وقار بھٹی عبدالرف وٹو اور میڈم فرح ناز بھی پیش ہوئیں۔واضح رہے کہ عدالت نے جمعہ کے دن ملزم عمران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔ اسی روز عدالت میں ملزم کا چالان بھی پیش کیا گیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »