Daily Taqat

عمران نیازی کےغبارے سے ہوا نکل چکی ہے، نرگس فیض ملک

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکریٹری اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ وسطی پنجاب کے بہادر لوگ ایسے بزدل کو اپنا لیڈر نہیں مانتے جو کارکنوں کو میدان میں مار کھانے کے لئے اکیلا چھوڑ دے اور کود گھر سے باہر نہ نکلے۔ ایک بیان میں نرگس فیض ملک نے کہا کہ لوٹوں اور سیاسی خانہ بدوشوں پر مشتمل پی ٹی آئی انتخابات سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے سارے دعوے قطعی طور پر جھوٹے ہیں۔ کے پی کے عوام ان کا اصلی چہرہ دیکھ چکے ہیں۔ اس لئے عمران نیازی کے پی کا رغ ہی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی شعور رکھنے والے نوجوان ایسے شخص کو کیسے اپنا رہنما مان سکتے ہیں جن کی زبان سے دوسروں کے خلاف برائی کے سوا کوئی لفظ نہیں نکلتا۔ نرگس فیض ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی خانہ بدوشوں اور لوٹوں کا بوجھ اٹھائے جلد ہی ڈوب جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »