Daily Taqat

الیکشن کمیشن میں عمران خان کا ریفرنس خارج، ضیا اللہ آفریدی اہل قرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی ضیا اللہ آفریدی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے دائر کردہ ریفرنس کو خارج کردیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست کو بھی خارج کر دیا۔الیکشن کمیشن میںضیا اللہ آفریدی کو ڈی سیٹ کرنے اور پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ضیا اللہ آفریدی کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس مسترد کرتے ہوئے انہیں اہل قرار دے دیا۔دوسری جانب تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق سماعت میں درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں غیرقانونی طریقے سے تبدیلی کی ہے۔کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے انٹرپارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ پہلے محفوظ کرلیا جسے بعد ازاں سناتے ہوئے درخواست کو خارج کر دیا گیا۔فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ثابت ہو گیا پارٹی نے شفاف طریقے سے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »