Daily Taqat

عمران خان کاوزیراعلیٰ پر بےہودہ الزام سیاسی عاقبت نا اندیشی ہے‘ترجمان

لاہور : ترجمان حکومت پنجاب ملک محمد احمد خاں نے عابد باکسر کے حوالے سے منسوب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حالیہ بیان اور وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف پر بے سروپا الزامات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کا میڈیا پر آکر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف پر ایسے بے ہودہ الزامات لگانا بدقسمتی اورسیاسی عاقبت نا اندیشی ہے، عمران خان دروغ گوئی کے بے تاج بادشاہ ہیں جوبات کرنے سے قبل سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے عاری ہیںجس کا خمیازہ وہ ہمیشہ ذلت آمیز شکست کی صورت میں دیکھتے چلے آئے ہیں اور پہلے بھی انہیں کئی الزامات پر جگ ہنسائی کا مزہ دیکھنا پڑا۔ملک احمد خاں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف وزیراعلیٰ شہبازشریف کی طرف سے ہتک عزت کا ایک دعویٰ پہلے ہی عدالت میںزیر سماعت ہے جس میں’ الزام خان‘ پیش ہونے سے مسلسل گریز کررہے ہیں۔’یو ٹرن خان‘ اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ کو نشانہ بنا کر اسی طرح کے جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں اور اب اپنی دفن ہوتی ہوئی سیاسی دکان چمکانے کےلئے انہوںنے ایک نیا شوشہ چھوڑا ہے۔ترجمان نے کہا کہ سابق انسپکٹر اوراشتہاری ملزم عابد باکسر کی گرفتاری قانون کی عملداری کی بہترین مثال ہے لیکن اس ایشو پر بھی عمران خان سیاست چمکانے سے باز نہیں آئے۔ عمران خان کو اس قسم کی دروغ گوئی پر شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے من گھڑت الزامات پر وزیراعلیٰ شہباز شریف عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »