Daily Taqat

عمران خان نے ثابت کردیا وہ الطاف حسین پارٹ ٹوہیں‘ مولابخش چانڈیو

لاہور:  پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ الطاف حسین پارٹ ٹو ہیں، دو ،دو گھنٹے تقریر کرنے والے لیڈر کے پاس منشور اور نہ ہی کوئی وژن ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ بانی متحدہ نے تین دہائیوں تک  سندھ کو نفرت کی آگ میں جلایا، عمران خان بھی بانی متحدہ کی طرح نفرت کی سیاست کرنے کراچی آئے۔عمران خان نے لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کی سازش کی۔ انہوںنے کہا کہ خود کو قومی لیڈر کہنے والے کی تقریر میں سے شروع ہو کر نفرت پر ختم ہوتی ہے ،عمران خان کی تقریر میں ”میں کرکٹر کیسے بنا“سے زیادہ کچھ نہیں ہوتا ۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان مت بھولیں کہ ان کے پاس پانچ سال سے ایک صوبے میں حکومت ہے، نام نہاد لیڈر قوم کو بتائیں خیبرپختونخواہ میں کتنے ہسپتال، یونیورسٹیز اور سکول بنائے۔ انہوںنے کہا کہ نئے الطاف حسین نے حکیم سعید گراﺅنڈ میں 12 مئی دہرانے کی کوشش کی۔چیئرمن بلاول کی دانشمندی اور بردباری نے شہر کا امن قائم رکھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »