Daily Taqat

عمران خان فتوﺅں سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں, رانامحمدافضل

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ عمران خان فتوﺅں سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر  وزیر مملکت نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں جس جماعت نے ہارس ٹریڈنگ نہیں کی اس حوالہ سے بات نہیں ہو رہی ہے، ہم ایک ذمہ دار پارٹی ہیں، ہارس ٹریڈنگ کا سوچ بھی نہیں سکتے، سوال یہ ہے کہ ایسے حالات کیوں پیدا ہوئے جس کی وجہ سے ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔ رانا افضل نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے اور چیئرمین سینٹ مسلم لیگ (ن) کا ہی ہو گا، مسلم لیگ (ن) کا 33 ووٹوں سے 54 ووٹوں کا سفر دوسری جماعتوں سے کم ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں، وہ دوسروں کے خلاف تو فتوے دیتے ہیں مگر انہوں نے سابق گورنر پنجاب کیلئے کتنے ووٹ خریدے ہیں، دو سیٹیں کم ملی ہیں۔ رانا افضل نے کہا کہ جمہوریت و سیاست میں ہر چیز ممکن ہوتی ہے، اگر نواز شریف نے ہاتھ بڑھایا تو آصف زرداری کو بھی ہاتھ بڑھانا چاہئے مگر آصف زرداری نے آج کل کلف لگائی ہوئی ہے، انہیں اس سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) چیئرمین سینٹ کیلئے مشاورت کر رہی ہے، قائد ایوان راجہ ظفر الحق، سینیٹر پرویز رشید اور سینیٹر مشاہد اﷲ خان کا نام بھی چیئرمین سینٹ کے امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »